وزیر مملکت عثمان ابراہیم کی ایف آئی اے کو اسٹیٹ آفس میں آتشزدگی کے واقعہ کی تفتیش کرنے کی ہدایت

منگل 13 مئی 2014 20:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مئی۔2014ء) وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ و تعمیرات بیرسٹر عثمان ابراہیم نے ایف آئی اے کو اسٹیٹ آفس میں آتشزدگی کے واقعہ کی تفتیش کرنے کی ہدایت کردی ہے منگل کو وزیر مملکت نے باقاعدہ سرکاری طورپر ایف آئی اے کے ڈائریکٹر کو انکوائری کرنے کیلئے کہا کہ وہ آگ لگنے والے معاملے کا جائزہ لے۔ وزیر مملکت نے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی جو اس واقعہ کی تحقیقات اور آگ لگنے کی اصل وجہ تلاش کرے گی۔

(جاری ہے)

انکوائری رپورٹ کے مطابق آل لگنے کے واقعہ میں اسٹیٹ آفس کا کوئی ملازم ملوث ہے جس نے جان بوجھ کر آگ لگائی تاکہ وہ غیر قانونی طور پر ہونے والے الاٹمنٹ کے ریکارڈ کو چھپا سکے۔ اسٹیٹ آفس میں 2 مارچ 2014ء کو حیرت انگیز طور پر آگ لگی جبکہ دفتر میں دو دن کی چھٹی تھی اس واقعہ کی ایف آئی آر تھانہ کوہسار میں درج کرائی گئی تھی۔ یہ بات قابل غور ہے کہ اس آگ لگنے کے واقعہ میں سرکاری مکانات کا بڑا ریکارڈ، آفس، فرنیچر، بجلی کی و ائرنگ بھی جل گئیں اور چھتوں اور دیواروں کا بھی نقصان ہوا جو جل کے خاکستر ہو گئیں۔

متعلقہ عنوان :