چیلنج کرتا ہوں ہمارے صوبے میں کہیں بھی دھاندلی نہیں ہوئی ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

منگل 13 مئی 2014 20:07

چیلنج کرتا ہوں ہمارے صوبے میں کہیں بھی دھاندلی نہیں ہوئی ، وزیراعلیٰ ..

پشاور(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مئی۔2014ء) وزیر اعلی پرویز خٹک کہتے ہیں خیبر پختونخوا حکومت ناکام نہیں ہوئی ،کرپشن اور لوٹ مار کرنے والوں سے برداشت نہیں ہو رہا کہ صوبہ ترقی کرے ۔پشاور میں پولیس اسسٹنس لائنز کے افتتاح کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا احتجاج پنجاب کے چار حلقوں کے خلاف ہے جو جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

چیلنج کرتا ہوں کہ ہمارے صوبے میں کہیں بھی دھاندلی نہیں ہوئی ، اگر کسی کوشک ہے تو پنجاب کے چارحلقوں میں بھی گنتی کی جائے اور میرے حلقے میں بھی،ان کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل حل کرنے کے لیے حکومت نے جہاد شروع کر رکھا ہے۔ 15ستمبر سے پشاور میں صفائی کا نظام بھی ٹھیکے پر دے دیا جائے گا ،محکمہ پولیس میں وسائل کی کمی کو دور کیا جارہا ہے جس کے لیے دو ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ۔وزیر اعلی نے کہا کہ چمکنی سے حیات آباد تک ماس ٹرانزٹ سسٹم متعارف کرانے سے ٹریفک کے مسائل دور ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :