لاہور ہائیکورٹ کامحکمہ صحت کو ویمن میڈیکل آفیسر کو 9 ماہ کی تنخواہ ادا کرنے کا حکم

منگل 13 مئی 2014 19:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مئی۔2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے ویمن میڈیکل آفیسر چکوال کو 9 ماہ کی تنخواہ ادا ئیگی کا معاملہ سیکرٹری صحت پنجاب کو بھجواتے ہوئے میرٹ پر حل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔

(جاری ہے)

درخواست گزار ویمن میڈیکل آفیسر ڈاکٹر گلناز نے موقف اپنایا کہ اس نے سٹاپ گیپ ارینجمنٹ کے تحت 9 ماہ ہسپتال میں کام کیا مگر ای ڈی او ہیلتھ چکوال نے تنخواہ دینے سے انکار کردیا جبکہ اس بارے میں عدالت بھی واضح احکامات جاری کرچکی ہے ۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد سیکرٹری صحت پنجاب کو اس مد میں تمام ادائیگی کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس نمٹا دیا ۔

متعلقہ عنوان :