عمران خان جمناسٹک کی ایسی مشق کر رہے ہیں جو آج تک پاکستانیوں نے نہیں دیکھی ‘ خواجہ سعد فیق ،طاہرالقادری ، شیخ رشید اور پرویز الٰہی وہ بھاری پتھر ہیں جو جس کشتی میں ہونگے وہ ڈوبنے سے نہیں بچے گی‘ وزیر ریلوے کی میڈیا سے گفتگو
منگل 13 مئی 2014 19:34
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مئی۔2014ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان جمناسٹک کی ایسی مشق کر رہے ہیں جو آج تک پاکستانیوں نے نہیں دیکھی ، خان صاحب کو اپنے منہ اور الفاظ پر کنٹرول نہیں ، جمہوریت کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی، منتخب حکومت اپنے پانچ سال پورے کرے گی۔
(جاری ہے)
منگل کے روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان پر یہ حقیقت واضح ہونی چاہیے کہ طاہرالقادری ، شیخ رشید اور پرویز الٰہی وہ بھاری پتھر ہیں جو جس کشتی میں ہوں گے وہ ڈوبنے سے نہیں بچے گی۔
ملک میں جمہوریت پسند قوتیں اور حقیقی سیاسی و دینی جماعتیں جمہوریت کے خلاف کسی الائنس کا حصہ نہیں بنیں گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان فیصل آبادکی بجائے پشاور کارُخ کریں جو بد قسمتی سے پولیو کا سب سے بڑا ذخیرہ ہے ۔پاکستان کے دیگر شہروں سمیت دُنیا میں پولیو کا وائرس یہیں سے برآمد ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح شہباز شریف پنجاب میں ڈینگی کے خلاف میدان میں اُترے تھے عمران خان پشاور جاکر بیٹھیں اور پولیو کے خاتمے کی مہم کی عملی قیادت کریں۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.