500سال بعد کولمبس کے بحری جہاز سانتا مریا کا ملبہ تلاش کرنے کا دعویٰ، ماہرین آثار قدیمہ نے کریبئین میں ہیٹی کے ساحل کے قریب کرسٹو فر کولمبس کے جہاز کا ملبا تلاش کرلیا

منگل 13 مئی 2014 19:20

500سال بعد کولمبس کے بحری جہاز سانتا مریا کا ملبہ تلاش کرنے کا دعویٰ، ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مئی۔2014ء) ماہرین آثارقدیمہ نے پانچ سو برس کے بعد کرسٹو فر کولمبس کے بحری جہاز سانتا مریا کا ملبہ تلاش کرنے کا دعویٰ کیاہے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ماہرین آثار قدیمہ نے کریبئین میں ہیٹی کے ساحل کے قریب کرسٹو فر کولمبس کے جہاز کا ملبا تلاش کرنے کا دعویٰ کیا ، ماہرین کے مطابق تمام جغرافیائی مطالعے اور ٹوپوگرافی سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ وہی مقام ہے جہاں کرسٹوفر کولمبس کا جہاز لا پتا ہوا تھا ، سانتا مریا کو پندرھویں صدی میں باسک میں بنایا گیا تھا چودہ سو بانوے میں کرسٹوفر کولمبس نے یہ جہاز کرائے پر حاصل کیا اور جزائر کینری سے ہوتا ہوا ایشیا کی جانب نئے راستوں کی تلاش میں روانہ ہوا ۔

(جاری ہے)

سینتیس دنوں کے سفرکے بعد وہ جزائر بہاماس پہنچا،رات کے اندھیرے میں کولمبس کا جہاز ایک نئی دنیا میں پہنچا اور کولمبس ایک ہفتے بعد ہسپانوی بادشاہ فرڈینینڈ کو بتانے کے لیے روانہ ہوا کہ اس نے ایشیا کے نئے راستے کی تلاش میں ایک نیا ملک امریکا دریافت کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :