یو ایس نیوی کے چیف آ ف نیول آپریشنز ایڈمرل جوناتھن ڈبلیوگرینرٹ کا نیول ہیڈکوارٹر کا دورہ ،پاک بحریہ کے دستے نے سلای پیش کی ، چیف آف دی نیول اسٹاف سے ملاقات، پیشہ وارانہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیا ل کیا گیا

منگل 13 مئی 2014 18:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مئی۔2014ء)پاکستان کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے یو ایس نیوی کے چیف آ ف نیول آپریشنز ایڈمرل جوناتھن ڈبلیوگرینرٹ نے نیول ہیڈکوارٹر ز کا دورہ کیا۔ نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد آصف سندیلہ نے معزز مہمان کو خوش آمدید کیا۔ پاک بحریہ کے ایک چاق وچوبند دستے نے یو ایس نیوی کے چیف آف نیول آپریشنز کو سلامی پیش کی۔

سلامی کے بعد معزز مہمان کا نیول ہیڈ کوارٹرز میں تعینات پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے تعارف کروایا گیا۔ بعد ازاں ایڈمرل جوناتھن ڈبلیو گرینزٹ نے چیف آف دی نیول اسٹاف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پیشہ وارانہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیا ل کیا گیا۔خطے کی میری ٹائم سکیورٹی صورت حال میں پاکستان نیوی کے کردار اور پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر معزز مہمان کو تفصیلی بریفننگ بھی دی گئی۔

(جاری ہے)

ایڈمرل جوناتھن ڈبلیو گرینرٹ نے 1975 کو یو ایس نیول اکیڈمی سے گریجویشن کیا،۔تیسویں چیف آف نیول آپریشنز کی تقرری کے علاوہ آپ کو کئی اہم عہدوں پر تعینات رہنے کا اعزاز حاصل ہے جن میں ڈپٹی چیف آف نیول آپریشنز فار انٹیگریشن آف کیپیبیلیٹر اینڈ ریسورس (این8)، ڈپٹی کمانڈر یو ایس پیسیفک فلیٹ ا ور یو ایس نائنتھ فلیٹ کے چیف آف اسٹاف شامل ہیں۔

چیف آف نیول آپریشنز کی تقرری سے قبل آپ وائس چیف آف نیول آپریشنزکی ذمہ داریاں سر انجام دے رہے تھے۔ آپ مختلف انفرادی اور اجتماعی ایوارڈز حاصل کرچکے ہیں جن میں ڈسٹنگیوش سروس میڈل(6میڈلز)، ڈیفنس سُپیریئر سروس میڈل، لیجن آف میرٹ اور وائس ایڈمرل سٹاکڈال ایوارڈشامل ہیں۔نیول ہیڈ کوارٹرز کے دورے سے قبل ایڈمرل جوناتھن ڈبلیو گرینرٹ نے کراچی میں پاکستان نیوی کی یونٹس کا دورہ کیا۔ ایڈمرل نے نیول اتھارٹیز سے ملاقاتیں کی اور پاکستان نیوی کے جہاز عالمگیر، پاکستان نیوی کی سبمیرین خالد کا دورہ کیا اور پاکستان نیول اکیڈمی پی این ایس راہبرمیں کیڈٹس سے خطاب بھی کیا۔ ایڈمرل اپنے دورے کے دوران وزیر دفاع، چیف آف آرمی سٹاف اور وزیر اعظم پاکستان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔