اداکارہ وینا ملک کی شوہر کے ہمراہ عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری

منگل 13 مئی 2014 17:32

اداکارہ وینا ملک کی شوہر کے ہمراہ عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13مئی 2014ء) اداکارہ وینا ملک نے شوہر کے ہمراہ عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری دی اورفاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

اداکارہ وینا ملک نے شوہر اسد بشیر خٹک کے ہمراہ کراچی میں عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری دی، وینا اور ان کے شوہر نے عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر بھی چڑھائیی، اس موقع پر وینا ملک کا کہنا تھا کہ کراچی میں حالات انتہائی خراب ہیں لیکن اس کے باوجود عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری دے کر ہم دونوں نے بہت سکون محسوس کیا۔ واضح رہے کہ وینا ملک چند روز قبل ہی اپنے شوہر کے ہمراہ 4 سالہ خود ساختہ جلا وطنی ختم کر کے وطن واپس آئی ہیں۔