کراچی میں کار پر فائرنگ سے جناح اسپتال کے ایم ایل او ڈرائیور سمیت جاں بحق

منگل 13 مئی 2014 17:32

کراچی میں کار پر فائرنگ سے جناح اسپتال کے ایم ایل او ڈرائیور سمیت جاں ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13مئی 2014ء) دہلی کالونی میں نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کرکے جناح اسپتال کے میڈیکو لیگل افسر اور ان کے ڈرائیور کو قتل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

جناح اسپتال کے ایم ایل او ڈاکٹر منظور میمن اسپتال سے اپنے فرائض کی انجام دہی کے بعد گھر واپس جارہے تھے کہ کلفٹن کے علاقے دہلی کالونی کے قریب پہلے سے ہی گھات لگائے بیٹھے موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد ان کی گاڑی پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔

دونوں افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، بعد ازاں دونوں مقتولن کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کردی گئیں۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر منظور میمن نے اپنے اوپر حملے سے کچھ ہی دیر قبل ملیر میں رینجرز کے ہاتھوں مبینہ مقابلے میں ہلاک ہونے والے لیاری گینگ وار کے ملزم کا میڈیکل سرٹیفکیٹ تیار کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :