ملک کو درپیش خطرات کا مؤثرجواب دینے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، آرمی چیف
منگل 13 مئی 2014 17:32
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13مئی 2014ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش خطرات کا مؤثر جواب دینے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
(جاری ہے)
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے جہلم میں ٹلہ رینج کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سینٹرل کمانڈ کی جنگی مشقوں کا معائنہ کیا اور مشقوں میں مصروف فوجی جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور جذبے کو سراہا۔
ٹلہ رینج میں جاری مشقوں میں پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں اور توپ خانے سمیت بڑے ہتھیاروں کے نظام نے بھی حصہ لیا۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ زمانہ امن میں سخت تربیت اور تیاری کا اعلیٰ ترین معیار ہی امن کا واحد ضامن ہے، ملک کو درپیش خطرات کا مؤثر جواب دینے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے جب کہ فوج کی آپریشنل صلاحیتں برقرار رکھنےکے لئے تمام دستیاب وسائل فراہم کئے جائیں گے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.