بھارت ، فلیٹ کے لالچ میں ادا کارہ ریپ کروا بیٹھیں ، ملزم گرفتار

منگل 13 مئی 2014 16:01

بھارت ، فلیٹ کے لالچ میں ادا کارہ ریپ کروا بیٹھیں ، ملزم گرفتار

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13مئی 2014ء) بھارت میں ایک مشہور سوپ سیریل کی اداکارہ اس وقت کسی ڈرامے کی کہانی بن گئیں جب فلیٹ کی لالچ میں وہ ایک تانترک کے ہاتھوں لاکھوں روپے گنوانے کے ساتھ ساتھ ریپ بھی کرا بیٹھیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نوجوان اداکارہ ممبئی کی مہادا لاٹری میں فلیٹ جیتنے کی خواہش مند تھیں اور اسی خواہش کی تکمیل کیلئے جعلی ہندو تانترک کے پاس جا پہنچیں۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اداکارہ کے مطابق تانترک نے ناصرف ان سے رقم کا مطالبہ کیا بلکہ اپنی جنسی خواہش بھی پوری کرنے کی کوشش کی۔ابھی تک موصولہ اطلاعات کے مطابق تانترک نے اداکارہ سے 26 لاکھ روپے بٹورنے کے ساتھ ساتھ اس کا ریپ بھی کیا۔متاثرہ لڑکی ایک مشہور سوپ سیریل کی اداکارہ ہیں اور وہ اس سے قبل بھی متعدد بار مہادا لاٹری میں اپنی قسمت آزما چکی تھیں تاہم کامیاب نہ ہو سکیں۔

(جاری ہے)

پھر جب تمام امیدیں دم توڑ گئیں تو وہ ایک تانترک کے پاس جا پہنچیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ اسماعیل اعظم خان نامی تانترک اداکارہ کی رہائش گاہ پر گئے اور پوجا کی آڑ میں سیکس کی خواہش کا اظہار کیا۔ اس کے ساتھ فلیٹ جیتنے کیلئے 26 لاکھ روپے بھی مانگے۔اداکارہ کے مطابق تانترک مبینہ طور پر ریپ کرنے اور 26 لاکھ روپے لینے کے بعد فلیٹ سے فرار ہو گیا۔لڑکی کی شکایت پر پولیس نے تانترک کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ اس کے ساتھی ابھی بھی مفرور ہیں۔

متعلقہ عنوان :