دیپکا پڈوکون فلموں سے عارضی طور پر وقفہ لیں گی

منگل 13 مئی 2014 13:32

دیپکا پڈوکون فلموں سے عارضی طور پر وقفہ لیں گی

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13مئی 2014ء) بالی وڈ اداکارہ دیپکا پڈوکون فلموں سے عارضی طور پر جلد وقفہ لیں گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ دیپکا ،جو ان دنوں نئی فلم ’’ہیپی نیو ایئر‘‘ کی عکسبندی میں مشغول ہیں ، کی عکسبندی مکمل کروا کے جلد ہی عارضی طور پر فلموں سے وقفہ لے لیں گی۔

(جاری ہے)

وہ دو ماہ کا وقفہ لیں گی جس میں وہ بیرون ممالک کی سیاحت کا ارادہ رکھتی ہیں تاکہ ذہنی طور پر تروتازہ ہو سکیں۔ اس کے بعد وہ دیگر سائن کردہ فلموں کی عکسبندی شروع کروائیں گی۔ فلم ہیپی نیو ایئر جلد ہی سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔