کراچی میں سول اسپتال کے احاطے سے 2 سالہ بچی لاپتہ، والدین نڈھال
منگل 13 مئی 2014 11:46
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13مئی 2014ء) سول اسپتال میں علاج کے لئے جیکب آباد سے آنے والی خاتون کی 2 سالہ بچی لاپتہ ہوگئی۔ جیکب آباد کی خاتون نصرت بی بی گزشتہ 2 ماہ سے سول اسپتال کے شعبہ ای این ٹی میں زیر علاج تھی۔ جس کی تیمار داری کے لئے اس کا شوہر بشیر اور اس کی دو سالہ بیٹی نینا بھی اسپتال میں ہی موجود رہتی تھی۔
نینا رات کو اپنے والد کے ہمراہ سول اسپتال کے احاطے میں ہی سوتی تھی۔(جاری ہے)
گزشتہ رات بھی بشیر اور نینا ساتھ ہی سوئے تھے لیکن آج صبح جب بشیر کی آنکھ کھلی تو اس کے برابر میں نینا موجود نہیں تھی، اسپتال بھر میں تلاش کے بعد بھی جب نینا نہ ملی تو ان کے والدین کو تشویش ہوئی اور واقعے کی رپورٹ پولیس کو کی گئی۔
پولیس نے بچی کو تاوان کے لئے اغوا کرنے کا شبہ طاہر کیا ہے تاہم نینا کے والدین سے تاوان کے لئے کسی نے رابطہ نہیں کیا گیا، نینا کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ جائے وقوعہ پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں، جس سے نینا کو اٹھانے والے ملزمان کی شناخت میں مدد مل سکتی ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کے پرائیویٹ لیب سے طبی معائنے کا حکم
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز، تاریخ میں انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پر پیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی وارننگ
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.