اداکار جمیل بسمل کی ساتویں برسی آج منائی جائے گی

پیر 12 مئی 2014 23:19

اداکار جمیل بسمل کی ساتویں برسی آج منائی جائے گی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مئی۔2014ء)فلم‘ تھیٹر اور ٹی وی کے اداکار‘ رائٹر اور ہدایتکار جمیل بسمل کی ساتویں برسی آج منائی جائے گی۔ جمیل بسمل نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز تھیٹر سے کیا تھا۔

(جاری ہے)

ان کا لکھا ہوا تھیٹر ڈرامہ ”ہاؤس فل“ عوام کی بھرپور پسندیدگی کا باعث بنا۔ جمیل بسمل نے متعدد فلموں میں بھی کام کیا۔ ان میں نادان‘ پہچان‘ منجھی کتھے ڈانواں وغیرہ شامل تھے۔ جمیل بسمل نے بچوں کیلئے بے پناہ کام کیا۔ مرحوم کو پرائیڈ آف پرفارمنس اور دیگر ایوارڈ بھی دئیے گئے۔