انوپم کھیر فلم ”شوقین“ کی شوٹنگ کیلئے نئی دہلی پہنچ گئے

پیر 12 مئی 2014 23:18

انوپم کھیر فلم ”شوقین“ کی شوٹنگ کیلئے نئی دہلی پہنچ گئے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مئی۔2014ء) بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر فلم ”شوقین“ شوٹنگ کیلئے نئی دہلی پہنچ گئے۔ فلم ”شوقین“ 1982ء میں بننے والی فلم باسو چٹرجی کی فلم کا ریمیک ہے۔ نئی بننے والی فلم شوقین کی ہدایات ابھیشک دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

فلم کی دیگر کاسٹ میں پاریش راول‘ انو کپور‘ لیسا لائیڈن اور اکشے کمار شامل ہیں۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں انوپم کھیر نے کہا ہے کہ میں اس وقت فلم کی شوٹنگ کیلئے نئی دہلی جاتے ہوئے بے حد پرجوش ہوں۔ انہوں نے لکھا کہ فلم کی آؤٹ ڈور شوٹنگ ہوگی اور سخت گرمی میں شوٹنگ کروانا کسی حد تک مشکل بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :