میوزک انڈسٹری شدید بحران کی زد میں ہے‘ جواد احمد،فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے بھارت کیساتھ مشترکہ پروڈکشن ہونی چاہئے‘ انٹرویو

پیر 12 مئی 2014 23:18

میوزک انڈسٹری شدید بحران کی زد میں ہے‘ جواد احمد،فلم انڈسٹری کی ترقی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مئی۔2014ء) ملک کے نامور گلوکار و ہدایتکار جواد احمد نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری میں میوزک کی اہمیت ختم ہورہی ہے جس کے باعث زیادہ تر فلمیں ناکامی سے دوچار ہونے لگی ہیں‘ کسی ساتھی آرٹسٹ سے جیلس نہیں ہوتا ہر انسان برابر ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ماضی میں کئی گلوکار ایک گانے سے ہی ہٹ ہوگئے کیونکہ اس وقت ایک ہی چینل تھا جس کا گانا چلا وہ مشہور ہوگیا۔

(جاری ہے)

میں خوش قسمت ہوں کہ اس دور میں آی جب ہمارے ملک میں ایسے گلوکار کامیاب ہوجاتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری انڈسٹری کی ترقی کیلئے بھارت کیساتھ مشترکہ پروڈکشن ہونی چاہئے کیونکہ بھارتی فلم میکر فلم کی پبلسٹی کرتے ہیں اور ورلڈ وائیڈ ریلیز بھی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں بڑے پلیٹ فارم پر گانے کے بعد ہمارے کتنے ہی سنگر راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کا خیال رکھنا ہے کہ ہم اپنے ملک کی انڈسٹری کو کیسے ترقی دے سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :