فیصل آباد ،ماں کے ہاتھوں زہریلی گولیاں کھانے والا تیسرا بچہ بھی ہسپتال میں دم توڑ گیا

پیر 12 مئی 2014 22:36

فیصل آباد ،ماں کے ہاتھوں زہریلی گولیاں کھانے والا تیسرا بچہ بھی ہسپتال ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مئی۔2014ء) فیصل آباد میں ماں کے ہاتھوں زہریلی گولیاں کھانے والا تیسرا بچہ بھی ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

دو روز قبل فیصل آباد کے علاقے شہزاد ٹاؤن میں عورت نے شوہر سے جھگڑے کے بعد اپنے تین بچوں کو زہریلی گولیاں کھلا دی تھیں، دو بچیاں اسی روز چل بسی تھیں جبکہ تیسرا بچہ بھی ہسپتال میں دم توڑ گیاپولیس نے ملوث خاتون کو حراست میں لے رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :