Live Updates

ملک میں بجلی کی چوری سیاسی مسئلہ بن چکی ہے، بجلی چوری کرنے والا کوئی ہی چور ہی کہلائے گا ،عابد شیر علی ،ملک کے کسی کونے میں بجلی چوری برداشت نہیں کریں گے ،میپکو کے 25 فیڈرز ہائی لاسز پر ہیں ،فیڈرزمیں 14 سے 16گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جائیگی ،جو محکمے کے کاموں میں مداخلت کریگا اسے معافی نہیں ملے گی ، عمران خان کا میٹر خراب ہے ، بولنے سے پہلے سوچتے ہیں نہ ہی بولنے کے بعدسوچتے ہیں ، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرکے دم لیں گے ،میڈیا سے گفتگو ۔ تفصیلی خبر

پیر 12 مئی 2014 22:36

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مئی۔2014ء) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کی چوری سیاسی مسئلہ بن چکی ہے، بجلی چوری کرنے والا کوئی ہی چور ہی کہلائے گا ،ملک کے کسی کونے میں بجلی چوری برداشت نہیں کریں گے ،میپکو کے 25 فیڈرز ہائی لاسز پر ہیں ،فیڈرزمیں 14 سے 16گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جائیگی ،جو محکمے کے کاموں میں مداخلت کریگا اسے معافی نہیں ملے گی ، داسو ڈیم کا سنگ بنیاد اس سال نومبر میں رکھ دیا جائے گا ، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔

وہ ملتان میں میپکو کے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہے شہروں میں لوڈشیڈنگ 8 گھنٹے سے زیادہ نہ ہو۔میپکو کے 25 فیڈرز ہائی لاسز پر ہیں۔ان فیڈرزمیں 14 سے 16گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جائے گی جو محکمے کے کاموں میں مداخلت کریگا اسے معافی نہیں ملے گی۔

(جاری ہے)

احتساب کا عمل پورے پاکستان میں جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے کب کس سندھی کو چور کہا ہے۔

ملک کے کسی کونے میں بجلی چوری برداشت نہیں کریں گے۔وزیراعظم نے ہدایت کی ہے بجلی چوری ہر صورت روکی جائے ۔تھرڈ پارٹی آڈٹ کی منظوری گزشتہ روز خواجہ آصف نے دی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ملکی وسائل سے بھاشا ڈیم تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس مہینے ساہیوال میں بجلی کے چھ سو ساٹھ میگاواٹ صلاحیت کے دو منصوبے شروع کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تربیلا میں بجلی کے پانچ اضافی منصوبے بھی شروع کئے جائیں گے جس سے قومی گرڈ میں ایک ہزار تین سو میگاواٹ بجلی کا اضافہ ہو گا۔وزیر مملکت نے کہاکہ دیا میر میں بھاشا ڈیم حکومت خود بنائیگی جس کی زمین کیلئے پچیس ارب روپے مختص کر دئیے گئے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی سندھ اور کے پی کے کو بجلی چور نہیں کہا،جہاں بجلی چوری ہوتی ہے صرف اسی کی نشاندہی کرتا ہوں۔

عابد شیر علی نے کہا کہ ارکان اسمبلی اپنے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کی مانیٹرنگ کرینگے،وزیر اعظم نے محکمے کو کرپشن فری بنانے کی ہدایت کی محکمہ بجلی چوری روکنے کے لیے ہنگامی اقدامات کر رہا ہے جو محکمے کے کاموں میں مداخلت کرے گا اسے معافی نہیں ملے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم ہر اجلاس میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا پوچھتے ہیں۔ بعد ازاں مظفر گڑھ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہاکہ عمران خان کا میٹر خراب ہے عمران خان بات کر نے سے نہ پہلے سوچتے ہیں اور نہ ہی بعد میں سوچ کر بولتے ہیں

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات