گوجرانوالہ سے گرفتار وزیراعظم کے جعلی ایڈوائز کو گجرات منتقل کردیا گیا، ملزم مختلف تھانوں کی پولیس کو مطلوب تھا

پیر 12 مئی 2014 21:28

گوجرانوالہ سے گرفتار وزیراعظم کے جعلی ایڈوائز کو گجرات منتقل کردیا ..

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مئی۔2014ء) گوجرانوالہ سے گرفتار وزیراعظم کے جعلی ایڈوائز کو گجرات منتقل کردیا گیا، ملزم مختلف تھانوں کی پولیس کو مطلوب تھا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق سادہ لوح عوام کو ملازمتوں کا جھانسہ دیکر رقم بٹورنے والے وزیراعظم کے جعلی ایڈوائز کو تھانہ سول لائن منتقل کردیا گیا۔ملزم ایاز ظہیر ہاشمی کو گزشتہ روز گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا تھا، جس کے قبضے سے جعلی نمبر پلیٹ کی سرکاری گاڑی بھی برآمد ہوئی تھی۔ملزم گجرات پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھا، پولیس کے مطابق ملزم اب تک عوام سے 3 کروڑ روپے لوٹ چکا ہے

متعلقہ عنوان :