ڈپٹی اسپیکر خیبر پختون خوا اسمبلی امتیاز شاہد قریشی کو دل کا دورہ پڑنے پرہسپتال منتقل کردیا گیا

پیر 12 مئی 2014 21:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مئی۔2014ء) ڈپٹی اسپیکر خیبر پختون خوا اسمبلی امتیاز شاہد قریشی کو دل کا دورہ پڑنے پرہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ڈپٹی اسپیکر خیبرپختون خوا اسمبلی جب ایوان کے اجلاس کے لئے پہنچے تو ان کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کے بعد وہ اپنے چیمبر میں چلے گئے جہاں اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے سے 5 منٹ قبل انہیں دل کا دورہ پڑ گیا جس کے بعد انہیں پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں آئی سی یو میں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق اس وقت امتیاز شاہد قریشی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

متعلقہ عنوان :