پاکستان کی جانب سے بھارتی شہریوں کے لیے ویزوں کی تعداد بڑھانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ، وزار ت خارجہ ،بھارت میں پاکستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کا دفتر بھی نہیں کھولا جارہا ، قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات
پیر 12 مئی 2014 21:16
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مئی۔2014ء) وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارتی شہریوں کے لیے ویزوں کی تعداد بڑھانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ، بھارت میں پاکستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کا دفتر بھی نہیں کھولا جارہا۔
(جاری ہے)
قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزارت خارجہ کی جانب سے بتایا گیا کہ کراچی میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کا دفتر کھولنے کی کوئی تجویز زیر غور ہے اور نہ ہی بھارت میں پاکستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کا دفتر کھولا جارہا ہے البتہ بھارت سے ممبئی اور کراچی میں قونصلیٹ کھولنے پر بات چیت ہوئی ہے ۔
وزارت خارجہ کے حکام نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے بھارتی شہریوں کے لیے ویزوں کی تعداد بڑھانے کی کوئی تجویز بھی زیرغور نہیں۔ وزارت خارجہ کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق گزشتہ پانچ سالوں میں 2 لاکھ 63 ہزار 375 ویزے جاری کیے گئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.