پارلیمنٹ لاجز میں غیراخلاقی سرگرمیاں،جمشید دستی کے الزامات مسترد کر دیئے گئے ،جمشید دستی کے الزامات سے دونوں ایوانوں کا وقار مجروح ہوا ، الزمات حقائق کے منافی ہیں ،کمیٹی نے رپورٹ تیار کرلی ، اسپیکر قومی اسمبلی کو ارسال کریگی، ہمیشہ سچ بولا اور حق کی بات کی، آئندہ بھی کرتا رہوں گا، پارلیمنٹ لاجز سے متعلق اپنے الزامات پر اب بھی قائم ہوں ، جمشید دستی

پیر 12 مئی 2014 21:16

پارلیمنٹ لاجز میں غیراخلاقی سرگرمیاں،جمشید دستی کے الزامات مسترد ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مئی۔2014ء) پارلیمنٹ لاجز میں غیر اخلاقی سرگرمیوں کی تحقیقات کرنے والی خصوصی کمیٹی نے جمشید دستی کے الزامات مسترد کر دیئے،کمیٹی اپنی رپورٹ اسپیکر قومی اسمبلی کو ارسال کرے گی۔ پیر کو پارلیمنٹ لاجز میں غیر اخلاقی سرگرمیوں کی تحقیقات کرنے والی خصوصی کمیٹی کا اجلاس چیئرمین شیخ روحیل اصغر کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا، کمیٹی نے جمشید دستی کے الزامات غلط قرار دیتے ہوئے انہیں مسترد کردیا خصوصی کمیٹی نے اس حوالے سے رپورٹ بھی تیار کر لی، جس میں کہا گیا کہ جمشید دستی کے الزامات سے دونوں ایوانوں کا وقار مجروح ہوا اور ان کے الزمات حقائق کے منافی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ جمشید دستی کمیٹی کو کوئی ثبوت بھی پیش نہیں کر سکے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق رپورٹ میں جمشید دستی کیخلاف پارلیمنٹ کی منظوری سے تحریک استحقاق لانے کی تجویزبھی دی گئی،، خصوصی کمیٹی اپنی رپورٹ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو ارسال کرے گی۔ دوسری طرف جمشید دستی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ حق اور سچ کی آواز کو دبایا گیا، ہمیشہ سچ بولا اور حق کی بات کی، آئندہ بھی کرتا رہوں گا، پارلیمنٹ لاجز سے متعلق اپنے الزامات پر اب بھی قائم ہوں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر پر بھی الزامات تھے جس کی تحقیقات حکومتی کمیٹی نے کی، اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپوزیشن کے کسی رکن سے تحقیقات کرائی جانی چاہئے تھی، اگر پارلیمینٹ سے انصاف نہ ملا تو ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ تک جاوٴں گا