الطاف حسین کا پاسپورٹ نہ ملنے پر شدید احتجاج

پیر 12 مئی 2014 20:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مئی۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پاسپورٹ نہ ملنے کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے، وزارت داخلہ اور نادرا کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

لندن سے جاری ایک بیان میں ان کاکہنا ہے کہ میں نے تمام دستاویزات وزارت داخلہ اور نادرا کو فراہم کر دی ہیں ڈی جی پاسپورٹ اور ایڈیشنل سیکرٹری کے بیان پر دکھ ہوا ۔ انکا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ جواب دے کہ میرا پاسپورٹ کب ملے گا ۔انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ اس متعصبانہ رویہ کی تحقیقات کرائی جائیں ۔