لائن لاسز فیڈرز کی لوڈ شیڈنگ بڑھا دی ہے: عابد شیر علی

پیر 12 مئی 2014 20:17

لائن لاسز فیڈرز کی لوڈ شیڈنگ بڑھا دی ہے: عابد شیر علی

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مئی۔2014ء) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ 1300 میگا واٹ بجلی چوری سمجھ سے بالاتر ہے جسے روکنے کے لئے وزیر اعظم نے ٹاسک دیا ہے جس پر عمل کرتے ہوئے لائن لاسز فیڈرز کی لوڈ شیڈنگ بڑھا دی ہے۔میپکو آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ بجلی چوروں کو تحفظ فراہم کرنے والوں کی کسی بھی کتاب میں معافی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اسی وجہ سے رحیم یار خان میں بھی بجلی چوروں کی سرپرستی کرنے پر صوبائی وزیر چوہدری شفیق کیخلاف کاروائی کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب کو درخواست دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی چور ادارے بے نقاب کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ صارفین بھی بجلی چوروں کی نشاندہی کریں تا کہ ان کیخلاف کارروائی ہو سکے۔ اس موقع پر ناقص کارکردگی دکھانے پر ایف سی ملتان شاہد امین چوہان اور ایکسین کینٹ سیف اللہ کو بھی معطل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :