ڈیرہ اسماعیل خان ، نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کا دستی بم حملہ ، سکول کا سکیورٹی گارڈ جاں بحق

پیر 12 مئی 2014 19:59

ڈیر ہ اسماعیل خا ن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مئی۔2014ء) نوبل ٹاؤن کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی طرف سے دستی بم سے حملہ اورفائرنگ کے نتیجہ میں فوکس گرائمرسکول کاسیکورٹی گارڈخرم عباس موقع پرجاں بحق ہوگیا۔کینٹ پولیس نے مقتول کی والدہ کی رپورٹ پرنامعلوم ملزمان کیخلاف قتل‘دہشتگردی اوردھماکہ خیزموادرکھنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق علی الصبح فوکس گرائمرسکول کاسیکورٹی گارڈخرم عباس ولد عبدالغفارنوبل ٹاؤن میں اپنے گھرسے سکول کی طرف جانے کیلئے صبح روانہ ہوااس دوران نوبل ٹاؤن کی گلی میں موٹرسائیکل پرسوارنامعلوم ملزمان نے اس پردستی بم پھینک دیاجس سے زورداردھماکہ ہوا۔ملزمان نے بعدمیں خرم عباس پرفائرنگ بھی کی ۔جسکے بعدخرم عباس موقع پرجاں بحق ہوگیا۔ملزمان ارتکاب جرم کے بعدموقع سے فرارہوگئے۔تھانہ کینٹ میں مقتول کی والدہ کوثربی بی نے نامعلوم ملزمان کیخلاف اس واقعہ کامقدمہ 302-5Exp-7ATA-PPCکے تحت درج کرادیاہے۔بعض ذرائع کے مطابق خرم عباس کی جوابی فائرنگ سے بھی ایک ملزم کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

متعلقہ عنوان :