عازمین حج کیلئےخوشخبری، کرائے میں 23 ہزار روپے کمی

پیر 12 مئی 2014 19:12

عازمین حج کیلئےخوشخبری، کرائے میں 23 ہزار روپے کمی

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مئی۔2014ء) وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ رواں سال حج کرائے میں 23 ہزار روپے کی کمی کر دی ہے۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ عازمین حج کیلئے کرائے میں 23 ہزار روپے کمی کی گئی ہے۔ ہر حاجی کو رہائش اور سفری سہولت دی جائے گی۔

(جاری ہے)

ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ تمام مسالک کے دو ہزار چھ سو سے زیادہ مدارس رجسٹر کر لئے گئے ہیں تاہم حکومت اصلاحات کے نام پر کسی مدرسے کے خلاف آپریشن نہیں کر رہی۔

سردار یوسف کا کہنا تھا کہ دنیا میں مدارس کی ساکھ بہتر بنانے کیلئے تمام مکاتب فکر سے بات چیت چل رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حج پر جانے والے تمام حاجیوں کی ویکسنیشن کا بندوبست دوست ملک ترکی سے مل کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :