کراچی: پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا، تعداد 60 ہو گئی
پیر 12 مئی 2014 17:35
کراچی: (دنیا نیوز) پولیو وائرس کی وجہ سے پاکستان کو عالمی پابندیوں کا سامنا ہے اس کے باوجود کراچی میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا۔ 18 ماہ کی حفصہ پولیو سے متاثر ہو کر زندگی بھر کے لیے معذور ہو گی۔ وزیراعظم پولیو سیل کے مطابق پولیو سے متاثرہ بچی گڈاپ ٹاؤن کے سلطان آباد سیکٹر 3 منگھو پیر کی رہائشی ہے۔
(جاری ہے)
پولیو مہم کے دوران حفصہ کے والدین نے اپنی بیٹی کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کر دیا تھا۔
جس کے بعد حفصہ پولیو وائرس سے متاثر ہوئی ہے۔ کراچی میں یہ رواں سال کا پانچواں پولیو کیس ہے۔ جب کہ ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد ساٹھ ہو چکی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پولیو کا خاتمہ والدین کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں اس لیے اگر بچوں کو پاکستان کو پولیو فری ممالک میں شامل ہونا ہے تو ہر حال میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے ہوں گے۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.