کرپشن ریفرنسز میں آصف زرداری مرکزی نہیں شریک ملزم ہیں، وکیل فاروق ایچ نائیک
پیر 12 مئی 2014 17:28
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12مئی 2014ء) احتساب عدالت نے سابق صدراور پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت 20 مئی تک ملتوی کردی ہے۔
(جاری ہے)
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق صدرآصف زرداری کے خلاف کرپشن ریفرنسز سے بریت کی درخواستوں کی سماعت کی، سماعت کے دوران سابق صدر کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے دلائل میں کہا کہ کرپشن ریفرنسز میں آصف زرداری مرکزی نہیں شریک ملزم ہیں،ان مقدمات میں مرکزی ملزمان بری ہو چکے ہیں، آصف زرداری کے خلاف کیسز میں زیادہ سے زیادہ سزا 7 سال قید اور جرمانہ ہے جبکہ وہ پہلے 8 برس کی قید کاٹ چکے ہیں اور ان کے خلاف کرپشن کے شواہد بھی ناکافی ہیں۔
فاروق ایچ نائک نے اپنے دلائل میں مزید کہا کہ آصف زرداری کے خلاف کرپشن کے مقدمات میں کوئی ثبوت یا گواہ بھی پیش نہیں کیا گیا اور ریفرنس 14 برس سے التوا کا شکار ہے اس لئے عدالت سے استدعا کی کہ ان کے مؤکل کو باعزت بری کیا جائے،کیس کی مزید سماعت 20 مئی کو ہوگی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.