بڑے قومی ایشوز کے حل کیلئے اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے پارلیمنٹ میں بات چیت کی جائے ،عابد شیر علی

پیر 12 مئی 2014 16:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12مئی 2014ء) وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ بڑے قومی ایشوز کے حل کیلئے اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے پارلیمنٹ میں بات چیت کی جائے ،مسلم لیگ (ن) کی حکومت جمہوری نظام کے تحفظ کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گی جو ملک میں بے مثال قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے پی ٹی آئی کی ریلیوں کی راہ میں کوئی رکاوٹ پیدا نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ایک طرف صوبہ خیبرپختونخوا میں حکومت کے مزے لے رہی اور دوسری طرف ملکی ترقی کے عمل میں خلل پیدا کرنے کیلئے ریلیاں منعقد کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی ٹھوس اقتصادی سٹریٹیجی سے خوفزدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لگ (ن) کی حکومت ملک کی ترقی و خوشحالی پر یقین رکھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :