عمران خان انا پرست شخص ہیں وہ کرکٹ کی کپتانی کرسکتے ہیں سیاست نہیں،خواجہ محمد آصف
پیر 12 مئی 2014 16:38
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12مئی 2014ء) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان انا پرست شخص ہیں وہ کرکٹ کی کپتانی کرسکتے ہیں سیاست نہیں ،عمران خان کے گرد لوگ غلط مشورے دے رہے ہیں ،سیاست انسان کو عاجزی اورانکساری سکھاتی ہے ، انا پرستی خودکشی کے مترادف ہے ۔ایک انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہاکہ ہمارے لئے شکر کا دن ہے اللہ تعالی نے فتح عنایت فرمائی ، ایک سال پہلے اس دن اور یہ موقع اللہ تعالی کی ذات نے فراہم کیا کہ پاکستانی عوام کی خدمت کرسکیں تاہم عمران خان کا خیال تھا وہ جارہے ہیں گراؤنڈ میں دو سو رنز کرنے یا دو سنچریوں سے اوپر رنز کرنے 25/26 کے اسکور پر ان کی تینوں وکٹیں اڑ گئیں۔
اب وہ اس چیز کو بیٹھ کر رو رہے ہیں پویلین میں۔ تو کیا کیا جائے اس کا تو کوئی علاج ہمارے پاس نہیں ہے تو اگر عوام نے انہیں پویلین میں 24/25 پر واپس بھیج دیا ہے تو وہ کبھی الیکشن کمیشن کو قصور وار ٹھہراتے ہیں کبھی جوڈیشری کو قصور وار ٹھہراتے ہیں کبھی وہ میڈیا گروپ کو قصور وار ٹھہراتے ہیں۔(جاری ہے)
نو آؤٹ ہونے کی جو یہ وکٹیں اڑانے کے الزام بہت لوگوں پر دے رہے ہیں۔
اس یاد میں سوگ منا رہے ہیں آج ان کے لئے یوم سوگ ہے ہمارے لئے اللہ کے فضل سے یوم فتح ہے ہم اس کی یاد منا رہے ہیں۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان کے گردموجود لوگ انہیں غلط مشورے دے رہے ہیں۔عمران خان کی سمجھ سے باہر ہے ، ارد گرد لوگ جو ہیں وہ غلط چیزیں بتا تے رہتے ہیں کچھ اپنی سمجھ کی کمی ہے، کچھ لوگ چیزیں غلط فیڈ کرتے رہتے ہیں۔ یہ دونوں چیزیں مل کر عمران خان کو سیاست بارھواں کھلاڑی بنا دیا ہے ان کو خیر 11 ویں بھی کبھی نہیں تھے وہ ،، لیکن 12/13/14 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ سیاست انسان کو عاجزی اور انکساری سکھاتی ہے، عمران خان انا پرست شخص ہیں وہ سیاست نہیں کرکٹ کی کپتانی ہی کرسکتے ہیں۔انا پرستی کی انتہا ہے ، جو شخص انا پرست ہو سیاست نہیں کرسکتا، سیاست عاجزی سکھاتی ہے ایک ایسی ڈگر پر ڈال دیتی ہے جس میں انا پرستی خودکشی کے مترادف ہے۔ وہ انا پرست شخص ہیں وہ کرکٹ کی کپتانی کرسکتے ہیں، کرکٹ کی کپتانی اچھی کی ہے تاہم سیاست جس طرح ایک سال سے کررہے ہیں باری مانگ رہے ہیں اب روند سے باری مانگ رہے ہیں ، بار ی باری آنے پر ہی ملتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.