پاکستان فلم انڈسٹری نے مجھے پہچان اور عزت دی اس لئے ہر وقت اسکی ترقی کیلئے دعا گو رہتی ہوں ‘ صائمہ نور

پیر 12 مئی 2014 16:35

پاکستان فلم انڈسٹری نے مجھے پہچان اور عزت دی اس لئے ہر وقت اسکی ترقی ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12مئی 2014ء) نامور اداکارہ صائمہ نور نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری نے مجھے پہچان اور عزت دی اس لئے ہر وقت اسکی ترقی کیلئے دعا گو رہتی ہوں ،نئے چہروں کو متعارف کرانے کی ضرورت ہے لیکن پہلے سے کام کرنے والوں کے تجربے سے استفادہ کیا جاناچاہیے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹریو میں اداکارہ صائمہ نور نے کہا کہ شاید ہی کوئی ایسا ہوگا جو پاکستان فلم انڈسٹری کی ترقی او ربحالی کے لئے دعائیں نہیں مانگتا ہوگا ۔

میری بھی اللہ تعالیٰ سے ہر دم یہی دعا ہوتی ہے کہ ہماری انڈسٹری دن دوگنی رات چوگنی ترقی کرے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں حقیقت کو تسلیم کرنا ہوگا ، اگر ہم حقیقت پسندی کی بجائے خیالوں میں کھوئے رہیں گے تو کبھی ترقی نہیں کر سکتے ۔ انڈسٹری کی ترقی کے لئے صرف بیان بازی سے کام نہیں چلے گا اس کے لئے عملی اقدامات کی بھی ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :