آئی پی ایل سات،کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور ممبئی انڈینز کے درمیان میچ بدھ ہوگا سیکیورٹی خدشات کے باعث کٹک منتقل

پیر 12 مئی 2014 16:08

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12مئی 2014ء) بھارت میں جاری آئی پی ایل سات میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کا 14 مئی کو دفاعی چمپئن ممبئی انڈینز کے خلاف شیڈول ہوم میچ سیکیورٹی خدشات کے باعث ایڈن گارڈن سے کٹک منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

بھارت میں عام انتخابات جاری ہیں اور ویسٹ بنگال میں انتخابات کے دوران ایڈن گارڈن کے مقام پر سیکیورٹی کا مسئلہ ہو گا جس کی وجہ سے 14 مئی کو شیڈول میچ کو ایڈن گارڈن سے کٹک منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کولکتہ پولیس نے کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے نمائندوں کو آگاہ کر دیا کہ وہ میچ میں سیکیورٹی فراہم کرنے کی پوزیشن میں نہیں جس کے بعد میچ کو دوسرے مقام منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاہم کولکتہ پولیس نے یہاں پر شیڈول اگلے تین میچوں میں مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

متعلقہ عنوان :