انڈرٹوئنٹی ون ورلڈ اسنوکرچیمپیئن شپ، پہلا معرکہ حارث ندیم کے نام رہا

پیر 12 مئی 2014 16:07

شارجہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12مئی 2014ء) انڈرٹوئنٹی ون ورلڈ اسنوکرچیمپیئن شپ میں پاکستان کے حارث ندیم نے پہلا معرکہ جیت لیا۔متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں جاری ایونٹ میں پاکستان کے حارث ندیم نے اپنی مہم جوئی کا فاتحانہ آغازکیا۔

(جاری ہے)

حارث ندیم شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لیبیا کے عبدالرحمن عبدالنبی کوچارصفرفریمزسے آؤٹ کلاس کیا۔ حارث نے اپنے حریف کیخلاف 85-16، 60-26 ،76-29اور86-18 کے اسکورکیساتھ کامیابی سمیٹی۔ پاکستان کے دیگرکیوئسٹس حمزہ اکبر، ماجد علی اورمحمد فہیم دو سر ے سیشن میں ایکشن میں نظرآئیں گے۔تینوں کیوئیسٹس نے افتتاحی روزاپنے میچزجیتے تھے۔