مانچسٹر سٹی نے ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کو 0-2 سے شکست دیکر انگلش پریمئر لیگ ٹائٹل اپنے نام کر لیا

پیر 12 مئی 2014 16:07

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12مئی 2014ء) مانچسٹر سٹی نے ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کو 0-2 سے شکست دیکر تین سالوں میں دوسری مرتبہ انگلش پریمئر لیگ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق لیگ کے آخری روز اپنے ہوم گراوٴنڈ پر سمیر ناصر اور وینسنٹ کومپنی نے دونوں ہاف میں ایک ایک گول سکور کر کے ٹیم کویہ اعزاز دلایا۔

(جاری ہے)

اس کامیابی کے بعد سٹی کے چلین مینیجر مینوئیل پلگرینی پہلے ایسے غیر یورپی بن گئے جنہوں نے کسی کلب کو انگلش ٹائٹل دلایا۔

لیور پول نے اپنے گھر پر کھیلے گئے آخری میچ میں نیو کاسٹل یونائیٹڈ کو 1-2 سے ہرا کر ٹائیٹل ریس میں دوسرا نمبر حاصل کیا ایک اور میچ میں ٹوٹینم ہاٹ سپر نے آسٹن ولا کو 0-3 سے ہرا دیا، جس کی وجہ سے مانچسٹر یونائیٹڈ یورپا لیگ کوالیفائنگ میں آخری جگہ بنانے میں کامیاب رہی۔آرسنل سے گھر پر 2-0ہارنے کے بعد ناروچ سٹی اگلے سال کے لیے ای پی ایل سے باہر ہو گئی۔