اردن میں اداکار موت کا سین عکسبند کراتے ہوئے انتقال کرگیا

پیر 12 مئی 2014 14:18

اردن میں اداکار موت کا سین عکسبند کراتے ہوئے انتقال کرگیا

عمان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12مئی 2014ء) ہر اداکار اپنی پیشہ وارانہ زندگی میں متعدد مرتبہ ایسے کردار ادا کرتا ہے جس میں اسے مرتے ہوئے دکھایا جاتا ہے لیکن اردن میں ایک اداکار کی اپنی موت کے منظر کی عکسبندی حقیقی بن گئی۔

(جاری ہے)

عرب ویب سائیٹ کے مطابق اردن کے معروف اداکار محمود السوالقہ ایک ٹی وی سیریز میں موت کا ایک سین فلم بند کرارہے تھے کہ اس دوران وہ خالق حقیقی سے جاملے۔ ابھی تک ان کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم حکام اس واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں۔

اپنی حقیقت سے قریب تر اداکاری کی وجہ سے مشہور محمود السوالقہ کی موت نے جہاں اردن کے فنکاروں کو سکتے میں ڈال دیا ہے وہیں عوام بھی اپنے پسندیدہ اداکار کی موت پر غم زدہ ہیں۔