امریکی ٹی وی نے یوکرائن کی رپورٹنگ میں پاکستان کا نقشہ دکھاد یا
پیر 12 مئی 2014 14:12
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12مئی 2014ء) امریکی ٹی وی”سی این این “ نے یوکرائن کے ریفرنڈم کی رپورٹنگ کرتے ہوئے عالمی نقشے میں پاکستان کو یوکرائن بنا کر نشر کردیا۔روسی ٹی وی”آر ٹی “ کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے نشریاتی ادارے نے یوکرائن میں ہونے والے واقعات کی براہ راست کوریج میں اس وقت ایک لمحے کیلئے عالمی نقشے کو تبدیل کردیا ، یورپی ملک کے مشرقی حصے سے سیکڑوں میل دور جس ملک کو یوکرائن بنا کر نشر کیا جاتا رہا وہ در اصل پاکستان تھا۔ سی این این نے یوکرائن میں ڈونٹسک اور لوگنسک کی آزادی کے ریفرنڈم کی رپورٹنگ کے دوران جغرافیائی محل وقوع کی نشاندہی کے لئے جس نقشے کا استعمال کیا،بظاہر غلطی سے، سب سے اوپر پر یوکرائن پرچم کے ساتھ تیر کا نشان جنوبی ایشیاء کے ملک پاکستان کی طرف تھا۔
(جاری ہے)
سی این این کی اس غلطی کو فوری طور پر ایک ٹی وی ناظر نے محفوظ کیا اور اس کاامیج ٹوئیٹ کردیا، جسے ہزراوں لوگوں نے ری ٹویٹ کیا اور فیورٹ میں مارک کردیا۔
چینل نے اس صورت حال کے بعد فوری طور پر غلطی کو درست کرلیا اور بعد میں درست طریقے سے Slavyansk اور Donetsk نشان لگا دیا گیالیکن وہ اس صورت حال سے بچ نہ پایا۔رپورٹ کے مطابق یہ کوئی پہلی بار نہیں کہ سی این این کو اس کے غلط نقشہ نشر کرنے پر ٹوئیٹر پر آڑے ہاتھوں لیا گیا۔گزشتہ برس اسی امریکی چینل نے ہانک کانگ کو غلطی سے جنوبی امریکا میں رکھ دیا۔ایک حالیہ پول میں یہ بات سامنے آئی کہ صرف16فی صد امریکی نقشے میں یوکرائن کی نشاندہی کرسکتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.