عالیہ بھٹ کا جنرل نالج سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا

پیر 12 مئی 2014 13:33

عالیہ بھٹ کا جنرل نالج سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12مئی 2014ء) بالی ووڈ کی اداکارہ عالیہ بھٹ نے جب سے فلم ساز کرن جوہر کے ٹی وی شو کافی ود کرن میں ایک سوال کا جو جواب دیا تب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ کرن جوہر نے ان سے بھارت کے حالیہ صدر کا نام پوچھا تھا جس کے جواب میں عالیہ بھٹ نے ’پرتھوی راج چوہان کو بھارت کا صدر قرار دیا۔

واضح رہے کہ بھارت کے رواں صدر پرناب مکھرجی ہیں۔

(جاری ہے)

اسی لیے لوگ عالیہ بھٹ کی معلومات عامہ یعنی جنرل نالج کا مذاق ٹوئٹر پر اس انداز میں اڑا رہے ہیں۔

بعض ٹویٹس پیش ہیں۔ جب عالیہ بھٹ سے پوچھا گیا کہ ’مودی کا پہلا نام کیا ہے؟تو عالیہ کا جواب تھا ، ’’اب کی بار‘‘۔ بھارت کو آزادی کب ملی؟عالیہ بھٹ نے کہاجب فلم لگان میں بھوون نے انگلینڈ کی ٹیم کے خلاف آخری گیند پر چھکا مارا۔سوال مائیکروسافٹ ( ایم ایس ) کا سب سے اچھا پروڈکٹ کون سا ہے؟عالیہ بھٹ نے جواب دیاایم ایس دھونی۔

متعلقہ عنوان :