لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی دوسرے روز بھی بلااشتعال فائرنگ

پیر 12 مئی 2014 13:05

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی دوسرے روز بھی بلااشتعال فائرنگ

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12مئی 2014ء) بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے بٹل سیکٹر پر دوسرے روز بھی شدید فائرنگ کی تاہم پاک فوج نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے بھارتی گنوں کو خاموش کرادیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے گزشتہ رات لائن آف کنٹرول کے بٹل سیکٹر میں شدید فائرنگ کا سلسلہ شروع کردیا، جس پر وہاں تعینات پاک فوج کے جوانوں نے بھی بھرپور جواب دیا اور بھارتی فوج کو فائرنگ بند کرنے پر مجبور کردیا، فائرنگ سے کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی اسی مقام پر بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کی تھی تاہم پاک فوج نے انھیں بھرپور جواب دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :