Live Updates

ہائیکورٹ میں ہنگامہ آرائی، تحریک انصاف کے کارکن شامل نہیں تھے، عمران خان

پیر 12 مئی 2014 12:21

ہائیکورٹ میں ہنگامہ آرائی، تحریک انصاف کے کارکن شامل نہیں تھے، عمران ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12مئی 2014ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ہائیکورٹ میں ہنگامہ آرائی کے معاملہ سے اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے کہا کہ اس میں تحریک انصاف کے کارکن شامل نہیں تھے۔

(جاری ہے)

عمران خان کی جانب سے ایڈووکیٹ احمد اویس نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی عدالت میں تحریری وضاحت جمع کرواتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کی ہائیکورٹ آمد کے موقع پر جو ہنگامہ آرائی ہوئی تھی اس میں تحریک انصاف کے کارکن شامل نہیں تھے اور نہ ہی تحریک انصاف کے وکلا سے یہ اقدام اٹھایا تحریک انصاف تو خود عدالتوں کا احترام کرتی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات