Live Updates

تیزرفتارترقی اورجامع اصلاحات کرکے عوام کا معیار زندگی مزید بہترکریں گے، شہباز شریف

پیر 12 مئی 2014 11:51

تیزرفتارترقی اورجامع اصلاحات کرکے عوام کا معیار زندگی مزید بہترکریں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12مئی 2014ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کا معیار زندگی مزید بہتر بنانے کے لئے آئندہ 4 سال کے لئے صوبے میں ترقی کی شرح 8 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔ ایوان وزیراعلیٰ لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام برائے 15-2014 کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کی معیشت کو پائیداربنیادوں پرمستحکم بنایاجائے گا، تیزرفتارترقی اورجامع اصلاحات کرکے عوام کا معیار زندگی مزید بہترکریں گے، آئندہ 4 سال کے دوران پنجاب میں 8 فیصد شرح ترقی کا ہدف مقررکیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں لائیواسٹاک، ڈیری ڈیولپمنٹ اور دیگر اہم شعبوں کی ترقی کے لیے ویلیوایڈیشن پر توجہ دینا ہوگی۔

شہباز شریف نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ بنانے کے لئے مزید وسائل فراہم کریں گے۔ وسائل کا درست اور شفاف استعمال ہرصورت یقینی بنایا جائے گا۔ اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام پرعمل درآمد کے لئے ایڈیشنل چیف سیکریٹری توانائی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس میں 50 فیصد حصہ خواتین کے لئے مختص ہوگا جبکہ 4 سال کے دوران 20 لاکھ نوجوانوں کو ہنرمند بنایا جائے گا۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :