سانحہ 12 مئی 2007 کو کراچی میں قتل عام کے خلاف ملک بھر میں وکلا برادری کا یوم سیاہ
پیر 12 مئی 2014 11:38
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12مئی 2014ء) 12 مئی 2007 کو کراچی میں وکلا اور سیاسی کارکنوں کی ہلاکتوں کے خلاف ملک بھر کے وکلا یوم سیاہ منارہے ہیں۔ سانحہ 12 مئی کے خلاف کراچی سمیت سندھ بھر میں وکلا برادری کی جانب سے یوم سیاہ منایا جارہا ہے، صوبے بھر میں عدالتی امور معطل ہیں۔ کراچی میں وکلا نے بازووٴں پر سیاہ پٹیاں باندھیں اور عدالتی امور کا بائیکاٹ کیا۔
وکلا کے احتجاج کے باعث کئی مقدمات کی سماعت نہیں ہوسکی۔ سینٹرل جیل سے لائے گئے قیدیوں کو بھی واپس بھیج دیا گیا۔ اس کے علاوہ سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور کراچی سمیت صوبے بھر کے ڈسٹرکٹ بارز کے جنرل باڈی اجلاس منعقد ہوئے جس میں اس سانحے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔(جاری ہے)
حیدر آباد سکھر، میرپور خاص، لاڑکانہ، نوابشاہ، نوشہرو فیروز، شہداد کوٹ اور سانگھڑ سمیت دیگر اضلاع میں بھی وکلا نے عدالتی امور کا بائیکاٹ کیا۔
لاہور اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے اکثر شہروں میں وکلا بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر عدالتی کارروائیوں میں شریک ہوئے تاہم جنوبی پنجاب کے متعدد شہروں میں وکلا نے عدالتی امور کا بائیکاٹ کیا۔ اس کے علاوہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بھی وکلا برادری کی جانب سے یوم سیاہ منایا جارہا ہے۔
مزید اہم خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب میں ہمارے گھروں میں بنا وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں،عمرایوب
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.