Live Updates

عمران خان آٹھ ارب میں میٹرومنصوبہ مکمل کرکے دکھادیں،پرویز رشید،،عمران خان پہلے صوبہ خیبرپختونخوامیں اپنی کارکردگی دکھائیں اورتعمیراتی کام کرائیں پھر لوگ ان پر یقین کریں گے ،وزیراطلاعات ونشریات پرویز رشید کا بیان

اتوار 11 مئی 2014 23:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مئی۔2014ء) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات وقومی ورثہ سینیٹرپرویز رشید نے پیش کش کی ہے کہ عمران خان چارارب روپے کی بجائے آٹھ ارب روپے میں میٹروبس منصوبہ مکمل کرکے دکھائیں،عمران خان پہلے صوبہ خیبرپختونخوامیں اپنی کارکردگی دکھائیں اورتعمیراتی کام کرائیں پھر لوگ ان پر یقین کریں گے ،گزشتہ روز تحریک انصاف کے اسلا م آباد میں ڈی چوک میں ہونے والے جلسے کے بعد جاری ایک بیان میں کہاکہ کیمرے کی آنکھ اس بات کی گواہ ہے کہ کہیں بھی لوگوں کو روکنے کے لیے رکاوتیں کھڑی نہیں کی گئیں اورنہ ہی انتظامیہ اس میں ملوث تھی ہر کسی کوجلسہ گاہ میں آنے اورجانے کی اجازت تھی اس حوالے سے تحریک انصاف کے الزامات بے بنیاد ہیں،انہوں نے کہاکہ عمران خان کہتے ہیں کہ میٹروبس منصوبہ چارارب کی لاگت سے تعمیر کیاجاسکتاہے اگرایسا ہے تو ہم انہیں آٹھ ارب روپے دیتے ہیں وہ یہ منصوبہ مکمل کرکے دکھادیں،انہوں نے کہاکہ عمران خان پہلے صوبہ خیبرپختونخوامیں اپنی کارکردگی دکھائیں اورتعمیراتی کام کرائیں پھر لوگ ان پر یقین کریں گے ،

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :