Live Updates

چوہدری نثار علی خان کا تحریک انصاف کے جلسے کے حوالے سے صورتحال پر اطمینان کا اظہار،پولیس، سیکیورٹی ایجنسیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی موثر رہی،وزیرداخلہ کا بیان، پی ٹی آئی کے ورکروں کی جانب سے احساس ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر ان کی بھی تعریف کی

اتوار 11 مئی 2014 23:16

چوہدری نثار علی خان کا تحریک انصاف کے جلسے کے حوالے سے صورتحال پر اطمینان ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مئی۔2014ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے حوالے سے صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس، سیکیورٹی ایجنسیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی موثر رہی ، اتوار کو اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہا کہ یہ بات قابل اطمینان ہے کہ سیکورٹی خطرات کے باوجود وفاقی اور صوبائی اداروں نے منظم طریقے سے کام کیا جس کے باعث اب تک کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا، انہوں نے اس ضمن میں پی ٹی آئی کے ورکروں کی جانب سے احساس ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر ان کی بھی تعریف کی، انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں کوئی ناخوشگوار واقعہ یا بحث و تکرار کی صورت کا بھی پیدا نہ ہونا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ شدید اختلافات کے باوجود دونوں اطراف سے وسعت قلبی اور سیاسی بالغ نظری کا مظاہرہ کیا گیا،نثاعلی خان نے کہاکہ یہ جمہوریت کی خوبصورتی اور طاقت ہے کہ اپوزیشن کی ایک جماعت نے حکومت کے خلاف اپنا اختلاف اور احتجاج بھی ریکارڈ کروا دیا اور حکومت نے کھلے دل سے نہ صرف اس کی اجازت دی بلکہ مکمل سیکیورٹی اور تحفظ بھی فراہم کیا

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات