Live Updates

تحریک انصاف کے شرکاء کی اسلام آباد آمد،ملک بھر میں کہیں بھی ٹول ٹیکس ادانہیں کیاگیا،سونامی کوئی ٹیکس ادانہیں کرتا،نوجوانوں کی ٹول پلازہ پر گفتگو…کسی کو استثنیٰ حاصل نہیں،ترجمان موٹروے پولیس

اتوار 11 مئی 2014 22:51

تحریک انصاف کے شرکاء کی اسلام آباد آمد،ملک بھر میں کہیں بھی ٹول ٹیکس ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مئی۔2014ء) ملک بھر سے آنے والے تحریک انصاف کے قافلے ٹول ٹیکس اداکیے بغیر اسلام آباد میں داخل ہوئے ،گزشتہ روز اسلام آباد کے ڈی چوک میں جلسے میں شرکت کرنے کے لیے آنے والے تحریک انصاف کے کارکنوں نے سرکارکے ساتھ انصاف کیا،ملک بھر کے کسی بھی ٹول پلازے پر ٹوکن اداکیے بغیر گاڑیاں اسلام آباد میں داخل ہوئیں جس سے سرکار کو لاکھوں روپے کا ٹیکہ لگایاگیا،اس موقع پر نوجوانوں کا کہنا تھا کہ دھاندلی والی حکومت اورچورحکومت کو ٹول ٹیکس کیوں دیں،سونامی کو ئی ٹیکس ادانہیں کرتااورنہ ہی بتاکرآتاہے اسے کوئی نہیں روک سکتا،اپنے رد عمل میں موٹروے کے ترجمان نے کہاکہ ٹول ٹیکس سے کسی کو بھی استثنیٰ حاصل نہیں ہے،ٹول ٹیکس ادانہ کرنا ملک کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات