Live Updates

مزدوراورغریب طبقہ پس رہاہے،لوگوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا،عوام کو حقوق نہیں ملیں گے تو سڑکوں پر آئیں گے،تحریک انصاف ،ایک سال میں غربت میں بے پناہ اضافہ ہوا، جلسے کو ناکام کرنے کی پوری کوشش کی گئی حکمران کچھ بھی کرلیں تحریک انصاف کا جنون کم نہیں کیا جاسکتا ،شاہ محمود قریشی،جاویدہاشمی وجہانگیر ترین کا جلسے سے خطاب

اتوار 11 مئی 2014 22:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مئی۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤ ں نے کہاہے کہ لوگوں نے احتجاج میں شرکت کرکے عمران خان پر اعتماد کا اظہار کردیا، قرضہ مانگنے والوں نے ملک کو مزید مشکلات میں ڈال دیا، لوگوں نے بھرپور شرکت کرکے عمران خان پر اعتماد کا اظہار کردیا، آج مزدور اور غریب طبقہ پس رہا ہے، لوگوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا، ایک سال میں غربت میں بے پناہ اضافہ ہوگیا، جب ملک میں لوگوں کو حقوق نہیں ملیں گے ،لاقانونیت ہوگی ،بدعنوانی کا دوردورہ ہوگا توعوام توسڑکوں پر آئیں گے،جلسے کے اعلان کے بعد حکومت نے لوڈ شیڈنگ ختم کردی، جلسے کو ناکام کرنے کی پوری کوشش کی گئی حکمران کچھ بھی کرلیں تحریک انصاف کا جنون کم نہیں کیا جاسکتا،اتوارکویہاں ڈی چوک پر انتخابی دھاندلی کیخلاف پاکستان تحریک انصاف کے احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ آج مزدور اور غریب طبقہ پس رہا ہے، لوگوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا، ایک سال میں غربت میں بے پناہ اضافہ ہوگیا،انہوں نے کہاکہ آج کے احتجاج میں لوگوں نے بھرپور شرکت کرکے عمران خان پر اعتماد کا اظہار کردیا، قرضہ مانگنے والے حکمرانوں نے ملک کو مزید مشکلات میں ڈال دیا،اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہاکہ اس جلسے کو ناکام کرنے کی پوری کوشش کی گئی حکمران کچھ بھی کرلیں تحریک انصاف کا جنون کم نہیں کیا جاسکتا ،انہوں نے مزید کہاکہ (ن)لیگ کی حکومت دھاندلی سے قائم ہوئی ہے،انہوں نے کہاکہ جلسے کے اعلان کے بعد حکومت نے لوڈ شیڈنگ ختم کردی، پی ٹی آئی سربراہ کو کہتا ہوں کہ بار بار احتجاج کا اعلان کریں تاکہ عوام کو بجلی تو میسر ہو،انہوں نے کہاکہ جب ملک میں لوگوں کو حقوق نہیں ملیں گے ،لاقانونیت ہوگی ،بدعنوانی کا دوردورہ ہوگا توعوام توسڑکوں پر آئیں گے ،انہوں نے کہاکہ ملک میں جمہوریت ہے ہی نہیں اگر جمہوریت ہوگی تو ڈی ریل ہوگی،تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے کہاکہ ہمیں روکنے کی بہت کوشش کی گئی پنجاب میں کوئی بھی جگہ ایسی نہیں تھی جہاں پولیس نہ ہواورنہ رکاوٹیں دالی گئی ہوں،انہوں نے کہا ریلی ناکام ہونے کے دعوے کرنے والے دیکھ لیں آج اسلام آباد کا ڈی چوک تحریر اسکوائر بن چکا ہے،

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات