وزیراعظم محمد نواز شریف کا دورہ تہران، 8 معاہدوں، مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط کئے گئے

اتوار 11 مئی 2014 22:40

تہران (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مئی۔2014ء) پاکستان اور ایران نے وزیراعظم محمد نواز شریف کے دورہ تہران کے دوران آٹھ معاہدوں اور مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط کئے ہیں جس میں مجرمین کی حوالگی اور وہ قیدی شامل ہیں جنہوں نے سزا کی مدت پوری کرلی ہے۔ وزیراعظم نواز شریف اور ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری بھی معاہدوں کے دستخط کے وقت موجود تھے ، مجرمین کی حوالگی سے متعلق معاہدہ پر دستخط وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیز اور ایران کے وزیر انصاف نے کئے ۔

(جاری ہے)

ایک معاہدے کے تحت غیر قانونی طریقے سے پیسوں کی منتقلی کی روک تھام کیلئے دونوں ممالک ایک دوسرے سے تعاون کرینگے اس معاہدے پر دستخط وزیر خزانہ اور ان کے ایرانی ہم منصب نے دستخط کئے۔ مشترکہ سرحد کمیشن کے مفاہمت کی یاداشت پر سرتاج عزیز اور ایران کے وزیر خارجہ نے دستخط کئے اس کے علاوہ ثقافتی پروگراموں کے تبادلے، شماریات کے شعبے میں تعاون، کھیلوں کے فروغ، بحری جہازوں سے ماحولیاتی آلودگی کے کنٹرول میں تعاون اور تجارتی تنظیموں کے مابین تعاون سے متعلق بھی مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :