Live Updates

عمران خان کا شریف برادران کی کرپشن کی تفصیلات سامنے لانے کا اعلان، دھاندلی کیخلاف ہمارے ثبوت تسلیم نہیں کئے گئے ، زرداری کو علی بابا چالیس چور کہنے والے خود چور بن گئے ، میر شکیل الرحمن اپنا گروپ پاک فوج اور تحریک انصاف کے خلاف استعمال کر رہا ہے ، تحریک انصاف کے چیئرمین کا ڈی چوک میں جلسہ عام سے خطاب ۔ اپ ڈیٹ

اتوار 11 مئی 2014 21:27

عمران خان کا شریف برادران کی کرپشن کی تفصیلات سامنے لانے کا اعلان، ..

اسلام آباد (رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مئی۔2014ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شریف برادران کی کرپشن کی تفصیلات عوام کے سامنے لانے کا اعلان کیا ہے ۔ ڈی چوک میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہزرداری کو علی بابا چالیس چور کہنے والے خود چور بن گئے ۔ شریف برادران کی کرپشن کی تفصیلات جلد جاری کریں گے۔

ایک سال میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا قرضہ لیا گیا ۔ ہم 11مئی کے الیکشن کو تسلیم کیا لیکن دھاندلی کو تسلیم نہیں کیا ۔اس سلسلے میں ہم عدالتوں کا رُخ کیا لیکن تمام ایمپائر میچ فکس کر چکے تھے اور ہمارے ثبوتوں کو نظر انداز کر دیا لیکن دو نمبری سے آئے ہوئے کیسے شریف ہو سکتے ہیں ۔ ہم میڈیا کی آزادی کے علمبردار ہیں ۔ لیکن میر شکیل الرحمن اپنے گروپ کو پاک فوج اور تحریک انصاف کے خلاف استعمال کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

خود کو بڑا محب وطن کہنے والے کیسے محب وطن ہیں کہ دوسرے ملکوں سے لاکھوں ڈالر لے کر پاکستانی فوج کیخلاف استعمال ہو رہے ہیں ۔ ہم امن چاہتے ہیں اسی لئے مذاکرات کے حامی ہیں ۔ لیکن جیو نے مجھے طالبان خان ثابت کرنے کیلئے تمام ہتھکنڈے استعمال کئے ۔ حق کے خلاف آواز اُٹھانا اگر جُرم ہے تو ہم یہ جرم کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے جلسے میں کارکنوں کو روکنے سے آج مجھے زرداری کی تعریف کرنے پر مجبور کر دیا ہے ۔

11مئی کو نواز شریف نے ایمپائر کے ساتھ مل کر میچ کھیلا ۔ اور ہمارے مینڈیٹ کو چھین لیا گیا ۔ دھاندلی کے ذریعے آنے والے اس ملک کا نظام کیسے ٹھیک کریں گے ۔ ہم نے نئے پاکستان کیلئے جو تحریک شروع کی تھی اس کو 11مئی کو روکنے کی کوشش کی گئی لیکن میری ٹیم مایوس نہیں ہوئی اور ہم واپسی کیلئے تیار ہیں ۔ 24ارب سے شروع کیا گیا میٹرو بس منصوبہ کرپشن کی فیکٹری ہے اور شریف برادران پاکستانی عوام کا خون چوس رہے ہیں۔ غریب مر رہا ہے لیکن حکومت آئے روز عوام پر چھری پھیر رہی ہے۔ نواز لیگ جھوٹی لیگ بن چکی ہے۔ ان کو اب روکنا ہو گا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات