عوام کے سیلاب نے حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ۔ شاہ محمود قریشی

اتوار 11 مئی 2014 20:58

عوام کے سیلاب نے حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ۔ شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مئی۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کہ عوام کے سیلاب نے حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ہے۔ اسلام آباد کے ڈی چوک میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے پورے طریقے سے اپنا احتجاج ریکارڈ کیا ۔ عوام کے اس سیلاب سے حکومت پر عدم اعتماد ظاہر ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

دھاندلی کے ذریعے بنائی گئی حکومت عوامی مسئلے حل نہیں کر سکتی ۔ انہوں نے عوام سے مطالبہ کیا کہ اگر آپ کے شہر میں لوڈشیدنگ حد سے زیادہ ہو تو عمران خان کو جلسے کی دعوت دیں ۔ آپ کے علاقے میں خودبخود لوڈشیڈنگ ختم ہو جائے گی ۔ جس طرح عمران خان کے جلسے سے مسئلے ختم ہو جاتے ہیں ۔ اسی طرح عمران خان کے آنے سے ملکی نظام ٹھیک ہو سکتا ہے کیونکہ ہم دھاندلی کے خلاف ہیں اور صاف اور شفاف جمہوریت کے علمبردار ہیں۔

متعلقہ عنوان :