Live Updates

عمران خان کی ایک کال پر پورے ملک میں نظام بند ہو سکتا ہے ۔ شیخ رشید احمد

اتوار 11 مئی 2014 20:34

عمران خان کی ایک کال پر پورے ملک میں نظام بند ہو سکتا ہے ۔ شیخ رشید احمد

اسلام آباد (رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مئی۔2014ء) شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک پر چند خاندانوں کا قبضہ ہے۔ تحریک انصاف کے جلسہ گاہ کے دوران عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی ایک کال پر پورے ملک میں نظام بند ہو سکتا ہے ۔ 68سالوں سے اس ملک پر چند خاندانوں کا قبضہ ہے ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ نے جعلی مینڈیٹ کے ذریعے اسمبلی بنائی ہے کچھ خاندان پاکستانی دولت کو بیرون ملک منتقل کر رہے ہیں ۔

سوئس بینک میں200ارب روپے پاکستانی پڑے ہیں ۔ لیکن افسوس کہ حکومت انہیں واپس لانے کے دعوے تو کئے ہیں لیکن حکومت میں آ کر نواز اور زرداری دونوں بھائی بن گئے ۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ فضل الرحمن پر تنقید کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ مولانا دھاندلی کے خلاف باتیں تو کرتے ہیں لیکن وہ دھاندلی کے علمبردار ہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :