Live Updates

موٴقف کی حمایت چودھری شجاعت حسین سے عمران خان کا اظہار تشکر آئندہ لائحہ عمل مشاورت سے طے ہو گا‘چوہدری شجاعت حسین ،احتجاج نے حکمرانوں کو یہ پیغام دے دیا کہ عوام دھاندلی کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں‘صدر (ق) لیگ

اتوار 11 مئی 2014 20:18

موٴقف کی حمایت چودھری شجاعت حسین سے عمران خان کا اظہار تشکر آئندہ لائحہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مئی۔2014ء) مسلم لیگ (ق) کے صدر و سابق وزیراعظم سینیٹر چودھری شجاعت حسین سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ان کی پارٹی کے موٴقف کی حمایت پر اظہار تشکر کیا ہے۔ چودھری شجاعت حسین اور سینیٹر مشاہد حسین سید سے جہانگیر ترین کی سربراہی میں تحریک انصاف کے وفد نے گذشتہ روز ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

اسحق خان خاکوانی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

وفد نے چودھری شجاعت حسین کو عمران خان کا پیغام بھی پہنچایا جس میں کہا گیا ہے کہ آئندہ اپوزیشن کا لائحہ عمل مشاورت اور اتفاق رائے سے طے کیا جائے گا۔ ملاقات میں آئندہ مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ اپوزیشن کا دھاندلی کے خلاف احتجاج کا فیصلہ بالکل درست ہے، اپوزیشن کے احتجاج نے حکمرانوں کو یہ پیغام دیا ہے کہ 2013ء کے عام انتخابات میں کی گئی دھاندلی کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :