پشاور،ملک طہماش سٹیڈیم میں ہونیوالے خودکش حملے کے نتیجے میں5افرادجاں بحق ،9شدید زخمی ہوگئے، دھماکے کے وقت سٹیڈیم میں آئی ڈی پیز کی رجسٹریشن کی جارہی تھی ‘دھماکے سے قریبی مسجد کو بھی نقصان پہنچا،دھماکہ خودکش تھا ،دس کلوبارودی مواد استعمال کیاگیا‘ خودکش حملہ آور کی عمر 20سے 22سال کے درمیان تھی،پولیس۔ اپ ڈیٹ

اتوار 11 مئی 2014 19:24

پشاور،ملک طہماش سٹیڈیم میں ہونیوالے خودکش حملے کے نتیجے میں5افرادجاں ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مئی۔2014ء) پشاورچارسدہ روڈملک طہماش سٹیڈیم میں ہونیوالے خودکش حملے کے نتیجے میں5افرادجاں بحق جبکہ نوشدید زخمی ہوگئے،زخمیوں کوقریبی ہسپتالوں منتقل کردیاگیا ہے جہاں انکی حالت خطرے سے باہربتائی جاتی ہے ،پشاور میں چارسدہ روڈ پر اسٹیڈیم میں خودکش حملے میں 5 افراد جاں بحق اور9زخمی ہوگئے‘ دھماکے کے وقت سٹیڈیم میں آئی ڈی پیز کی رجسٹریشن کی جارہی تھی ‘دھماکے سے قریبی مسجد کو بھی نقصان پہنچا‘ پشاور کے علاقے شاہی باغ کے قریب طہماش خان اسٹیڈیم میں دھماکا اس وقت ہوا جب وہاں خیبرایجنسی تیرا کے آئی ڈی پیز کی رجسٹریشن کا عمل جاری تھا‘ اسی دوران ایک خود کش حملہ نے سٹیڈیم میں داخل ہوکر پہلے فائرنگ کی اوربعدازاں رجسٹریشن سنٹر میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے مزاحمت کے بعد خودکو دھماکے سے اڑالیا‘ جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور 9افراد زخمی ہوگئے‘ دھماکے کے فوراً بعد ریسکیو اور سیکیورٹی اہلکاروہاں پہنچ گئے اور علاقہ کو چاروں طرف سے گھیر کر تلاش اور تحقیقات کا کام شروع کردیا‘ ایس ایس پی آپریشنز نجیب الرحمن نے میڈیا کو بتایاکہ دھماکا خودکش تھا جس میں دس کلوبارودی مواد استعمال کیاگیا‘ پولیس کے مطابق خودکش حملہ آور کی عمر 20سے 22سال کے درمیان تھی ‘ دھماکے کے زخمیوں کو فوری طورپر لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ،گورنرخیبرپختونخوا سردارمہتاب احمدخان عباسی نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر افسوس کااظہارکیا ہے۔